موڈبیدری 24؍ستمبر (ایس او نیوز) ہندوتووادی کارکن اور پھولوں کے تاجر پرشانت پجاری کے قتل میں ملزم بنائے گئے امتیاز نامی شخص پر گنٹل کٹّے قریب صبح 5.30بجے موٹر بائک سواروں نے حملہ کردیا جس کی وجہ سے امتیاز کو زخمی حالت میں منگلورو کے ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ امتیاز پر جان لیوا حملہ کرنے والے کار میں سوار ہوکر آئے تھے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق تاحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوئی ہے لیکن سمجھا جارہا ہے کہ یہ پرشانت پجاری قتل کا بدلہ لینے کی کوشش ہے۔اسپتال کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ زخمی امتیاز خطرے سے باہر ہے۔
موڈبیدری پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر معائنہ کیااور مزید تحقیقات جاری ہے۔